مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں سعودی عرب اور امریکہ کا اہم کردار ہے اور امریکہ نے شام اور عراق میں سرگرم خونحزار وہابید ہشت گرد تنظیم داعش کو بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق امریکی وزیرخارجہ کی 1700 ایسی ای میلز موجود ہیں جن سے واضح طورپریہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار نے داعش اورالقاعدہ کو بڑی تعداد میں اسلحہ فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرباراک اوبامہ کے دوسرے دوراقتدارمیں ہلیری کلنٹن نے لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے قطر کو امریکی ساختہ اسلحہ فراہم کیا، بعدازاں یہی اسلحہ شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے القاعدہ اور داعش کو فراہم کیا گیا۔ ہلیری کلنٹن نے شام کی حکومت میں حکومت کی تبدیلی کے لئے نام نہاد ’’فرینڈز آف سیریا‘‘ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ وکی لیکس نے رواں برس مارچ میں ہلیری کلنٹن کی بطور وزیر خارجہ 3 ہزار ای میلز شائع کی تھیں، سعودی عرب اور امریکہ کا خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی میں قریبی تعاون جاری ہے۔ امریکہ آج بھی دہشت گردوں پر بمباری کے بہانے سے انھیں ہتتھیار فراہم کرتا ہے۔
وکی لیکس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل میں سعودی عرب اور امریکہ کا اہم کردار ہے اور امریکہ نے شام اور عراق میں سرگرم خونحزار وہابید ہشت گرد تنظیم داعش کو بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے۔
News ID 1865986
آپ کا تبصرہ